پاکستان
10 فروری ، 2014

پشاور:خودکش حملہ آور کے مبینہ دو ساتھی گرفتار

پشاور:خودکش حملہ آور کے مبینہ دو ساتھی گرفتار

پشاور…پشاور کے نواحی علاقے جمیل چوک میں ہونے والے خودکش حملے کے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے دو مبینہ ساتھی حراست میں لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمیل چوک کے قریب عیسیٰ خان گڑھی میں ہونے والے اس خود کش حملے کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ حملہ آور اس گھر سے تھوڑے سے فاصلے پر ہونے والی نماز جنازہ کو نشانہ بنانے آئے تھے، تاہم نمازجنازہ کی حفاظت پر مامورلوگوں نے ان پر فائرنگ کی اور مجبوراً اس حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جس گھر کے اندر خواتین جاں بحق ہوئیں وہاں پر ایک شادی کی تاریخ دو دن پہلے طے کی گئی تھی اور یہ خواتین وہاں شکرانے کے طور پرہونے والے ختم قران میں شریک تھیں۔ پولیس اور ایلیٹ فورس نے علاقے کو سرچ آپریشن کے بعد کلئیر کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کے دو مبینہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے قبضے میں لئے گئے مبینہ خود کش حملہ آور کے اعضاء کو کل ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے روانہ کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :