11 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان ٹیم کوکئی نئے چیلنجزکی تیاری کرنی ہے،لیکن سوال یہ ہے کہ تیاری کون کرائے گا،بورڈنے کوچنگ کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں ،اعلان ہوناباقی ہے۔ایشیاکپ سرپرآگیا،ورلڈٹی ٹوینٹی بھی دور نہیں ،لیکن پاکستان کرکٹ کئی سوالات پرکئی سوالات منڈلارہے ہیں،ایک سوال یہ بھی ہے کہ کوچنگ کون کرے گا۔ہیڈ کوچ کیلئے معین خان اوروقاریونس میں مقابلہ ہے،معین خان کوچ بنیں یا وقار یو نس ان کے ساتھ محمداکرم بولنگ اورشعیب محمدبیٹنگ کوچ ہوں گے،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ کوچ فائنڈنگ کمیٹی نے جونام شارٹ لسٹ کئے ہیں،ان پرغورکیاجائے گا،پھریہ بھی طے کرناہے کہ کوچز کی مدت کتنی ہوگی۔