11 فروری ، 2014
اسلام آباد…رکن طالبان مذاکراتی ٹیم یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے مابین ملاقات کل ہو گی،وزیرمملکت برائے داخلہ اموربلیغ الرحمان نے کسی غلط فہمی کے باعث آج کا وقت بتادیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں مذاکراتی ٹیم کے درمیان ملاقات کل طے ہو ئی ہے۔واضح رہے کہ وزیرمملکت برائے داخلہ اموربلیغ الرحمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ طالبان کمیٹی کی حکومتی کمیٹی سے آج دن 2 بجے ملاقات ہوگیجس میں طالبان کمیٹی طالبان شوریٰ سے ہونیوالی بات چیت اور مطالبات سے آگاہ کریگی۔