12 فروری ، 2014
کراچی… الخدمت کے تحت شہر کے 5 مقامات پر فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ، جس سے 3 ہزار سے زائد افراد نے استفادہ کیا، ماہرین امراض چشم نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا ، جبکہ الخدمت کے میڈیکل کیمپوں میں خواتین کے لیے گائنا کالوجسٹ اور جنرل لیڈی ڈاکٹروں کی خدمات بھی فراہم کی گئیں تھیں، اس موقع پر شوگر کے مریضوں کا ٹیسٹ بھی کیا گیا،فری میڈیکل کیمپ جہاں آباد، بلدیہ ، فرید کالونی اورنگی ،سمن آباد، گلبرگ ، صدیقہ آباد، حسین آباد ،اور لائنز ایریا نمبر 6میں لگائے گئے ۔ جماعت اسلامی گلبرگ زون کے امیر سعید عامر موسیٰ،ضلع غربی کے عزیر بیگ قاسمی ، ضلع شرقی کے نصیر اللہ حسینی ،الخدمت کے سینئر منیجر منظر عالم و دیگر نے کیمپوں کا دورہ کیا ۔