12 فروری ، 2014
لندن …تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ تقریباًایک چوتھائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے 125گرام دہی کا ایک ہفتے میں اوسطا ًساڑھے چار مرتبہ استعمال کیا، دیگر افراد کے مقابلے میں ذیابیطس سے محفوظ دِکھائی دیے۔ تحقیق میں 35 سو برطانوی شہریوں کا مطالعہ کیا گیا۔ جہاں ایک علاقے میں گیارہ برس کے دورانیے میں 753 بالغ افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہوئے، لیکن ایسے افراد جو دہی اور کم چکنائی کے پنیر کا باقاعدگی سے استعمال کرتے رہے، ان میں اس مرض کو 24 فیصد تک کم دیکھا گیا۔