12 فروری ، 2014
ممبئی … بالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم "گینگ آف گھوسٹس" کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ اداکار شرمن جوشی اورنئی اداکارہ ماہی گل کی ہارر کامیڈی فلم "گینگ آف گھوسٹس" کی کہانی ایک ایسے گھر کے گر د گھومتی ہے جہاں بھوتوں کا بسیرا ہے اور اس مکان کو گراکر شاپنگ مال بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب بھوت بھی مکان کو اپنا مسکن سمجھ کر چھوڑنے سے انکاری ہیں اور ضد پر ڈٹے ہوئے ہیں،اب بھوتوں اور انسانوں کی جنگ میں جیت کس کی ہوئی یہ جاننے کے لئے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا۔فلم 21 مارچ کو ریلیز ہوگی۔