12 فروری ، 2014
حیدرآباد …سندھ فیسٹیول کا رنگا رنگ میلا کل سجنے جارہا ہے حیدرآباد میں۔ فیسٹیول کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے حیدر آباد بائی پاس کے قریب سندھ فیسٹیول کے انعقاد کیلئے انتظامات کیے ہیں۔ تقریبات کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے۔ فیسٹیول کی تقریبات میں گھڑ سواری اور اونٹوں کی ریس سمیت مختلف ثقافتی پرگرام شامل ہیں۔ سندھی ٹوپی اور اجرک سمیت ثقافتی اشیا کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ فیسٹیول کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نوازحسین سوہو نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تقریبات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔