دنیا
13 فروری ، 2014

فون، انٹرنیٹ ڈیٹا کی جاسوسی پر اوباما انتظامیہ کیخلاف مقدمہ

فون، انٹرنیٹ ڈیٹا کی جاسوسی پر اوباما انتظامیہ کیخلاف مقدمہ

واشنگٹن…امریکی ری پبلکن سینیٹر نے خفیہ ایجنسی کی جانب سے جاسوسی کئے جانے پر اوباماانتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ری پبلکن سینیٹر پال رینڈ اور ایک ہم خیال گروپ نے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے لوگوں کے فون اور انٹرنیٹ کی جاسوسی کرنے پر اوباما انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ امریکی عوام کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے عام افراد کی جاسوسی کرنا، آئین میں دی گئی آزادی اور حقوق کی خلاف ورزی ہے، سینیٹر پال نے فوری طور پر نگرانی کے اس پروگرام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :