پاکستان
13 فروری ، 2014

ملک کے بیشترحصوں میں موسم سرد اور خشک

 ملک کے بیشترحصوں میں موسم سرد اور خشک

اسلام آباد… ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر جمی برف نے سردی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ گلگت بلتستان ،کشمیر اور مالاکنڈ ڈویڑن میں ہلکی برف باری کی توقع ہے۔ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ،بالائی علاقوں گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،قبائلی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑوں میں جمی برف کی وجہ سے سردی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ،بالائی علاقوں میں اب بھی کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سر شام ہی سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے۔ سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے لوگ آگ کے آگے ہاتھ تاپتے نظر آتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

مزید خبریں :