کھیل
13 فروری ، 2014

ونٹر اولمپکس:کیٹلین نے اسنوبورڈنگ ہاف پائپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ونٹر اولمپکس:کیٹلین نے اسنوبورڈنگ ہاف پائپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

سوچی …امریکا کی کیٹلین فیرنگٹن(Kaitlyn Farrington) نے تین سابق چیمپئنز کو شکست دیتے ہوئے ویمنز سنوبورڈنگ ہاف پائپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا،لیکن میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن جرمنی کی ہے۔ ونٹر اولمپکس کا میلہ عروج پر پہنچ گیا ہے،جہاں دلچسپ، دلکش اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ وومنز اسنو بورڈنگ ہاف پائپ کے فائنل میں کیٹلن فیرنگٹن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ایک دو نہیں تین سابق چیمپئنز کو زیر کیا اور گولڈ میڈل لے اڑیں۔ لوگ ۔مینز ڈبل Luge - Men's Doubles) (کے فائنل رن کو مکمل کرنے کے لیے آسٹرین پلیئر نے صرف 49 اعشاریہ 77 سیکنڈز کا وقت لیا، جرمن کھلاڑی کو ٹائم 49 اعشاریہ تین سات تین تھا۔ فیگر اسکیٹنگ پیئرس فری پروگرام سے تو شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے، میزبان روس کے دو پیئرز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا،گولڈ میڈل تو رشین پیئر نے حاسل کیا، ساتھ ہی سلور میڈل کی حقدار بھی رشین جوڑی ہی بنی، البتہ برانز میڈل جرمن پیئر کے ہاتھ آیا۔آئس ہاکی گروپ سی کے میچ میں سوئیڈن نے شاندار کھیل پیش کیا اورچیک ری پبلک کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔مینز کرلنگ راوٴنڈ روبن میں کینیڈا نے روس کو چار کے مقابلے میں سات اسکور سے ہرا دیا۔ایک اور میچ میں چین نے جرمنی کے خلاف سات گیارہ سے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :