13 فروری ، 2014
روم…دنیا میں زیادہ تر لوگ پُر تعیش اور آرام دہ زندگی گزارنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ زندگی کا ہر پل کھل کر جینا چاہتے ہیں اب چاہے جان بھی کیوں نہ داؤ پر لگ جائے۔اٹلی سے تعلق رکھنے والی33 سالہ رابرٹا(Roberta Mancino) نامی سپر ماڈل کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو شہرت کے ہوتے ہوئے بھی صرف اپنے جذبے اور کچھ کر دکھانے کے شوق کی تکمیل کیلئے بیس جمپنگ اور اسکائی ڈائیونگ جیسے خطرناک کاموں سے بھی نہیں گھبراتی۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔