پاکستان
13 فروری ، 2014

کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی…وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس پر حملہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کارد عمل ہے،ایسے حملے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک دہشت گردنیٹ ورک موجود ہیں، ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بہت سارے گروپوں کو آپریشن کی وجہ سے تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کافی طالبان ہے، اس کارروائی کو مختلف زاویے سے دیکھ رہے ہیں، ابھی واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :