پاکستان
13 فروری ، 2014

اسلحہ اسکینڈل کیس: سابق ائی جی خیبرپختونخواکامزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

 اسلحہ اسکینڈل کیس: سابق ائی جی خیبرپختونخواکامزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

پشاور…احتساب عدالت نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں سابق ائی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کو مزید 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پشاور کے احتساب عدالت میں اسلحہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کو14 دنوں کا جیوڈیشل ریمانڈ پورا کرنے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نے سابق آئی جی ملک نوید کو مزید 14 دنوں کے جیوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :