پاکستان
13 فروری ، 2014

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون،پولیس جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون،پولیس جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس

کراچی …وزیراعظم نواز شریف نے انقرہ سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور ان کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ آج صبح کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 11 اہلکار جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :