13 فروری ، 2014
روٹرڈیم …ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے اپنی مہم کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔روٹر ڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں برطانوی اسٹار نے فرانس کے راجر ویلسین کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔مرے نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔77سال بعد برطانیہ کے لیے ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والے اینڈی مرے نے دوسرا سیٹ بھی چھ تین کے اسکور سے جیت کر دوسرے راوٴنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔