13 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والی پولیس وین کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔جیو نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس بس کے قریب دھماکا ہوتے دیکھاجاسکتا ہے، فوٹیج میں دھماکے سے قبل ایک سفید رنگ کی گاڑی جس میں بارودی مواد موجود تھا، اسے کھڑی کرکے مبینہ دہشت گر دموٹر سائیکل پر سوار ہوکر جاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا۔