13 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لے جانے والی بس پر دہشت گرد حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے ۔ رزاق آباد ٹریننگ سینٹر نیشنل ہائی وے سے ڈیوٹی پر بلاول ہاوٴس جانے والی سندھ پولیس کی بس روانہ ہوئی تو اس میں اسپیشلائزڈ سیکیورٹی یونٹ کے 55 جوان سوار تھے۔صبح سات بجکر پینتالیس پر جب بس موڑ کاٹ رہی تھی کہ زوردار دھماکا ہوا۔ بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں گیارہ پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 47 سے زائد اہلکار اور کئی راہ گیر دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کے لئے 25 کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہونے کا پتہ چلا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے دھماکے کے شواہد کو تقویت ملی ہے۔اسپتال میں پہنچنے والے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کے جسم بارودی مواد سے متاثر نظر آئے۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔