13 فروری ، 2014
کوٹلی …آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں زیر تعمیر سکندر حیات اسپورٹس اسٹیڈیم کی کوریج کے لیے جانے والی جیونیوز کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، تاہم جیونیوز کی ٹیم محفوظ رہی۔ جیونیوز کی ٹیم کوٹلی میں بننے والے سکندر حیات اسپورٹس اسٹیڈیم کی کوریج کے لیے پہنچی تو وہاں موجود مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ جیونیوز کی ٹیم نے اسٹیڈیم کی سیڑھیوں کی آڑ لے کر اپنی جان بچائی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان نے کلاشنکوف لہراکر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جیونیوز کی ٹیم نے تھانہ کوٹلی میں عمران اظفر،ساجد،مشتاق سمیت 4 ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔ ملزمان کے ایک ساتھی مشتاق کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔