13 فروری ، 2014
کراچی…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں پولیس کی گاڑی پرحملے کی ذمے داری قبول کر لی۔کالعدم تحریک طالبان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس،رینجرزنے جعلی مقابلے میں ہمارے ساتھی مارے۔آج صبح کراچی کے علاقے رزاق آباد میں واقع پولیس حملے میں 13 اہل کار جاں بحق ہوئے۔