پاکستان
13 فروری ، 2014

ایم کیوایم کے کارکنوں پرتشدد سے چوہدری نثارکوآگاہ کیا،خالدمقبول

ایم کیوایم کے کارکنوں پرتشدد سے چوہدری نثارکوآگاہ کیا،خالدمقبول

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر انسانیت سوز تشدد سے چوہدری نثار کو آگاہ کیا ہے، کراچی میں ایم کیوایم کا ماورائے عدالت قتل اور 40کارکن لاپتا ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کریں اور سزا دیں، ایم کیو ایم کو پریشانی نہیں، سادہ لباس اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے، چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ ماورائے آئین اقدامات نہیں کیے جائیں۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کراچی میں آپریشن ہونا چاہیے، چوہدری نثار نے یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیو ایم سمیت تمام کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں :