پاکستان
13 فروری ، 2014

انقرہ: پاکستان،ترکی اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات

انقرہ: پاکستان،ترکی اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات

انقرہ…ترکی کے شہر انقرہ میں پاکستان،ترکی اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوئے۔مذاکرات میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پرغورکیاگیا۔مذاکرات میں افغانستان کی صورت حال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ مذاکرات میں افغانستان میں رواں سال ہونے والے انتخابات اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال سمیت خطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے ترک ہم منصب طیب اردوان سے قصرچانکیہ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر عبداللہ گل سے بھی ملاقات کی، دونوں رہ نماوٴں کے درمیان ملکی اور خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں :