پاکستان
13 فروری ، 2014

پشاور :دو سنیماوٴں میں دھماکے، تین بند کرا دیے گئے

پشاور :دو سنیماوٴں میں دھماکے، تین بند کرا دیے گئے

پشاور…پشاور کی خوشیوں کو نظر لگ گئی، دو سنیماوٴں میں دھماکے ہونے کے بعد تین سنیما بند کرا دیے گئے۔ باقی سنیماوٴں پر دہاڑی دار افراد مامورہیں جنہیں چیکنگ کا کچھ پتا نہیں۔ ناقص سیکیورٹی انتظامات پر پشاور میں 3سینما گھر بند کرادیئے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی فیصل مختار کے مطابق تین سینما گھر پکچر ہاوٴس، ناز اور تصویر محل ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث بند کرا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینما مالکان کو تین دن میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مالکان کے ساتھ مل کر قواعد و ضوابط طے کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :