پاکستان
13 فروری ، 2014

امریکا:ٹریفک حادثے میں زخمی پاکستانی نوجوان کوما سے باہر نہ آسکا

امریکا:ٹریفک حادثے میں زخمی پاکستانی نوجوان کوما سے باہر نہ آسکا

نیویارک…امریکا میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان شاہ زیب کوما سے باہر نہ آسکا۔ شاہ زیب کا ویزا 28فروری کو ختم ہورہا ہے، ڈاکٹرز کا پاکستان بھیجنے پر اصرار ہے جبکہ پاکستانی سفیر کہتے ہیں کہ شاہ زیب کا ویزا تبدیل یا اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے،معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عبا س جیلانی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے شاہ زیب کے ویزے کا معاملہ جلدحل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ ادھر شاہ زیب کے بھائی شاہ ریز کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے علاج کے لیے پاکستانی حکومت نے کوئی امداد نہیں دی ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کے ویزے کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، ویزے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کا ویزا تبدیل یا اس کی میعاد میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی لیکن فی الحال شاہ زیب کے ویزے کا معاملہ حل کرنا ترجیح ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب کے بھائی شاہ ریز کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کوئی امداد نہیں دی ہے اور شاہ زیب کے علاج کے لیے پاکستان میں کوئی فنڈ اکٹھا نہیں کیا جارہا ہے، امریکا میں پاکستانی کیمونٹی کی مدد سے کچھ فنڈ اکٹھا کیا ہے۔ شاہ ریز نے امریکا میں مقیم مسلم کمیونٹی سے مدد کی بھی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :