پاکستان
13 فروری ، 2014

کراچی دھماکے میں جاں بحق 9اہلکاروں کا تعلق ضلع بینظیرآباد سے تھا

کراچی دھماکے میں جاں بحق 9اہلکاروں کا تعلق ضلع بینظیرآباد سے تھا

کراچی …کراچی دھماکے میں جاں بحق 13 پولیس اہل کاروں میں سے 9کا تعلق ضلع شہید بے نظیر آباد سے ہے جن کی تدفین کل ان کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔ کراچی میں نیشنل ہائی وے پرقائم رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے آج صبح پولیس وین پردہشت گردوں کے حملے میں 13پولیس اہل کار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ ان میں سے 9اہلکاروں کا تعلق ضلع بے نظیر آباد کے مختلف علاقوں سے تھا۔ حلیم جلبانی اور دوست محمد بروہی کا تعلق دوڑ، محمد سلیم کا تعلق سکرنڈ،شیراز علی، اسد حسین اور سعید احمدکا تعلق نوابشاہ سے تھا جبکہ ساجد زرداری، سرفراز زرداری اور یاسین زرداری بوچھیری کے رہائشی تھے۔ ان اہلکاروں کی شہادت کی خبرملتے ہی ان کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔جاں بحق پانچوں اہل کار ایک سال قبل ہی محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہل کار میر مقبول جلبانی، لائق حیدر شاہ، محمد آصف اعوان اور صادم حسین بھی ضلع بے نظیر آباد کے رہائشی ہیں۔

مزید خبریں :