پاکستان
13 فروری ، 2014

کراچی دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی …کراچی دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے 20سے 25کلو دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان نے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی۔کراچی کے علاقے رزاق آباد میں پولیس بس پر حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس پر بم حملے کے 13 شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ عزیز بھٹی ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، وزیراطلاعات سندھ، ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر، عادل صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ آپریشن میں ملزمان مارے گئے ہیں جس کے ردعمل میں پولیس پر حملے ہوررہے ہیں۔ جنہوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں نے درخواست کی ہے کہ کراچی پولیس چیف کو نہ ہٹایا جائے۔

مزید خبریں :