پاکستان
13 فروری ، 2014

تھر میں بیماری سے سیکڑوں بھیڑیں ہلاک

تھر میں بیماری سے سیکڑوں بھیڑیں ہلاک

تھرپارکر…صحرائے تھر کی بھیڑوں میں ماتا نامی بیماری پھیل گئی جس کی وجہ سے سیکڑوں بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔ مردہ بھیڑوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے والا بھی کوئی نہیں۔تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے مویشیوں میں خطرناک بیماری پھیل گئی۔ صحرائے تھر کے مویشیوں میں پھیلنے والی ماتا نامی خطرناک بیماری سے سیکڑوں بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔ مختلف مقامات پرپڑی مردہ بھیڑوں کے تعفن نے ماحول کو بھی آلودہ کردیا ہے۔ ضلع تھرپارکر کے علاقوں مٹھی، ڈیپلو اور چھاچھرو کے درجنوں دیہات میں ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں بھیڑیں ماتا نامی خطرناک بیماری کا شکارہوچکی ہیں جبکہ ہزاروں بھیڑیں اس جان لیوا بیماری میں مبتلاہیں۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوبت کھوسو کے مطابق متاثرہ مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے 8ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں مبتلا مویشیوں کے منہ اور اندرونی حصوں میں ایسے چھالے پڑ جاتے ہیں جس کے باعث مویشی کچھ کھا پی نہیں سکتے اور بالآخر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :