14 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عادل کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے دائر کی۔نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ عادل کوقانون نافذکرنے والے اہل کار اٹھاکرلے گئے تھے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی پولیس چیف سمیت دیگرپولیس افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔