14 فروری ، 2014
سنگاپور…سنگاپور ائیر شو میں طیاروں کے شاندار کرتب نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شومیں 90نئے ہوائی جہازوں کے ماڈل اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ۔ ائیر شو میں طیاروں کی پرفارمنس نے ہزاروں حاضرین کو حیران کردیا۔6 روزہ ائیرشومیں 47ممالک سے 60 ائر لائن کمپنیاں اور1ہزارسے زائد نمائش کنندگان کمپنیاں موجود ہیں۔اےئر شو16فروری تک جاری رے گا۔