14 فروری ، 2014
کراچی…وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں میٹرک کے امتحانات دواپریل اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 اپریل سے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں رواں سال کے تعلیمی کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔ یکم سے اٹھویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ تک کرانے اور نتائج کا اعلان 31 مارچ تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سندھ بھرمیں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا،کیمبرج سسسٹم کے تحت اسکولوں کا نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا، آغاخان بورڈ کے تحت نیا تعلیمی سال یکم مئی سے شروع ہوگا۔ میٹرک کے امتحانات دو اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 اپریل سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے چار اگست تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔