پاکستان
14 فروری ، 2014

پاک بھارت تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

پاک بھارت تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو اقتصادی ،صنعتی،زرعی اورتجارتی میدان میں آگے بڑھنا ہے ،اسکیلئے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے،لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایف آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جیوٹسانہ سوری،صدر سارک چیمبر وکرم جیت سنگھ اوردیگر عہدیدار شامل تھے ۔وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر ، بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان، ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باگلے کے ساتھ اعلیٰ وفاقی اور صوبائی حکام بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جنگوں نے صرف تباہی دی ،تمام تنازعات مخلصانہ بات چیت کے ذریعے طے کرنے چاہییں ، انہوں نے تجارتی وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ٹورازم انڈسٹری کے فروغ کے بہت مواقع ہیں۔

مزید خبریں :