پاکستان
14 فروری ، 2014

کراچی، پولیس رینجرز کیخلاف دہشتگردوں کی کارروائیاں جاری

کراچی، پولیس رینجرز کیخلاف دہشتگردوں کی کارروائیاں جاری

کراچی…قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کیخلاف دہشتگردوں کی کارروائیاں جاری ہیں ،کراچی میں کل پولیس اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا گیا جب کہ آج رینجرز کے ایک اعلی افسر کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ کیا گیا ،سال 2014میں کراچی میں اب تک پولیس اور رینجرز پر متعدد دہشتگرد حملے کیے گئے ۔کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں،جس کی وجہ وہ کاروائیاں ہیں جو دہشت گردوں کیخلاف کی جارہی ہیں۔غازی رینجرز کے اعلی افسر کی گاڑی پر کیا جانیوالا خودکش حملہ بھی اسی سلسلے کڑی ہے۔ جس میں 20سے 25 سال کی عمر کے خودکش بمبار کا استعمال کیا گیا۔ جس نے رینجرزکے اعلیٰ افسرکی گاڑی کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑالیاتاہم حملے میں کوئی رینجرز اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،سال 2014 کے ڈیڑھ ماہ میں اگر رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر کیے جانیوالے حملوں کو دیکھا جائے، تو اس دورانیے میں تقریباً 29 حملے کیے گئے جن میں 24 بار پولیس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 5 بار رینجرز کو ٹارگٹ کیا گیا۔29 حملوں میں 15 واقعات فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے تھے، 7 واقعات میں گرینڈ اور کریکر کا استعمال کیا گیا ،چار واقعات میں آئی ای ڈی کا استعمال جبکہ 3 حملے خودکش بمباروں کے ذریعے کیے گئے۔دہشتگردی کی ان کارروائیوں میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے تقریباً 43 اہلکار شہید اور97زخمی ہوئے ،شہید اہلکاروں میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم بھی شامل ہیں،سب سے زیادہ تباہ کن حملہ 13 فروری کو رزاق آباد میں پولیس ٹریننگ اسکول کی بس پر کیا گیا۔جس میں 13 پولیس اہلکارجاں بحق اور 57 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :