پاکستان
14 فروری ، 2014

پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان کا سرخ لباس پہن کر ویلنٹائن ڈے

 پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان کا سرخ لباس پہن کر ویلنٹائن ڈے

لاہور…پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان بھی ویلنٹائن ڈے کی خوشیاں منانے میں پیچھے نہیں رہیں ، سرخ لباس پہن کر اور چاکلیٹ بانٹ کرویلنٹائن ڈے کو بھرپور انداز میں منایا ،ان کا کہنا ہے کہ ٹینشن کے اس دور میں ویلنٹائن ڈے کی خوشیاں بانٹنے سے دل کو سکون سا مل جاتا ہے۔ سرخ رنگ کو محبت کی علامت کہا جاتا ہے،پنجاب اسمبلی کی کئی رکن خواتین ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے سرخ لباسوں میں نظر آئیں ،ساتھی اراکین میں چاکلیٹ بانٹ کرباہم محبت اور الفت کا اظہار کیا،ان کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے منا کر انہیں عجب خوشی محسوس ہو رہی ہیں تاہم کچھ خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے اپنا تہوار ہے یا غیروں کا،وہ ضرور منائیں گی کوئی روک کر دکھائے،پنجاب اسمبلی کی ایک خاتون رکن نے اس موقع پر قومی پرچم کے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا ،ایک نے کچھ شوخ انداز میں کہا کہ ان کے پاس پھول ایک ہے مگر چاہنے والے زیادہ۔ویلنٹائن کا سرخ گلاب دینے کیلئے ایک خاتون کو اسپیکر رانا اقبال ہی بھائے ،اس موقع پراسمبلی کے مرد ارکان کے چہرے بھی خوشی کے جذبات سے تمتماتے رہے ، کسی نے ویسٹ کوٹ پر سرخ رومال توکسی نے سر پر سرخ ٹوپی سجا رکھی تھی۔

مزید خبریں :