14 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں تین روزہ انڈین ٹریڈ شو 2014 کا آغاز ہو گیا ہے ،واہگہ کے راستے آنے والے بھارتی تجارتی وفدنے نمائش کو تجارت کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل قراردیا ،شرکاء کا کہنا ہے کہ عوام اور تاجر امن اور تجارت چاہتے ہیں حکومتوں کو یہ بات اب سمجھ آ جانی چاہیئے۔واہگہ باردڑ کے راستے 100 رکنی صنعت کاروں کا وفد لاہور پہنچ گیا، بارڈر پر استقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجارت اور امن کا پیغام لیکر آئے ہیں ،تجارت ہی واحد راستہ ہے جو تلخیاں دور اور غربت کم کر سکتا ہے ۔انڈین ٹریڈ شو میں مجوعی طور پر 110 سٹالز لگا ئے گئے ہیں جب پر بھارتی مصنوعات فروخت کئے رکھی گئی ہیں ،بھارت شرکاء نے پاکستان آنے اور نمائش کو خوش آئند قراردیا۔انڈین شو میں شریک پاکستانی شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارتی تاجروں کا یہاں آنا یقننا اچھی بات ہے ان حکومتوں کو بھی نیت اور دل صاف کر لینے چاہئیں۔صنعت کاروں اور تاجروں نے انڈین شو کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے باہمی رابطوں سے ہی سالوں کی تلخیوں مین کمی لائی جاسکتی ہے۔