14 فروری ، 2014
کراچی…کراچی سے اغوا کیے جانیو الے 2نوجوان دو ماہ 10 دن کے بعد اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ کرٹھٹھہ کے علاقے میں واقع دھابیجی تھانے پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق کامران پلیجو اور عبدالعزیز اعوان نے پولیس کو بتایا کہ انھیں 5 دسمبر 2013 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کار انھیں ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی لے گئے اوروہاں بہار کالونی کے ایک مکان میں زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا جبکہ رہائی کے لیے ان کے اہل خانہ سے 3 کروڑ روپے طلب کیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی نشاندہی پر رینجرز اور پولیس نے مکان پر چھاپا مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔