14 فروری ، 2014
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا کہناہے کہ طالبان مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کرنے والا رویہ نہ اپنائیں،فوج کو بھی قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کرکے مذاکرات کی کامیابی کی راہ ہموار کرنی چاہیے،لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء کے یوم حیاء پر لگائے گئے بینر پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان کی وزیراعظم کو وضاحت کرنی چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے دونوں فریقوں کو فوری سیز فائر کرناچاہیے،فوج اور حکومت جب تک ایک پیج پر نہیں آتے ، طالبان کو یہ یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی کہ حکومت کی جانب سے کسی معاہدے کو فوج کی حمایت حاصل ہوگی، سید منور حسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ،آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ طالبان کمیٹی سے ملاقات کرکے ان ایشوز پرتحفظات کو دور کریں۔