15 فروری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد…عدالت نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویز مشرف کو یکم مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کی وکلاء کے جانب سے عدالت میں ملزم کی آج کے دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی،عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظو رکرتے ہوئے حکم دیا کہ پرویز مشرف آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔پرویز مشرف کی جانب سے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ نئے وکیل اختر شاہ ایڈووکٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا۔عدالت نے عبد الرشید غازی قتل میں پولیس کو آئندہ سماعت سے قبل مقدمے کا نیاضمنی چالان بھی داخل کرنے کی بھی ہدایت کی۔