15 فروری ، 2014
اسلام آباد… ملک بھر میں موسم سرداور خشک ہے۔میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے جبکہ بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابو سر ٹاپ ، نیاٹ ویلی اور دیگر میں برف باری کے بعد بند ہونے والی کچھ سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔مالاکنڈ ڈویژن کے بیشترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی سردی زوروں پر ہے۔سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے تمام میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بتدریج کم ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہزارہ ،پنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔