15 فروری ، 2014
کوئٹہ…ڈپٹی کمشنر تربت عبدالحمید ابڑو ،اسسٹنٹ کمشنر حسین جان کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا، سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں مغوی افسران کمشنر آفس تربت پہنچ گئے۔کمشنر مکران کے مطابق دونوں افسران کی بازیابی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔اغواء ہونے والے دونوں افسران کوتربت کے علاقے تمپ سے جمعرات کو اغوا کیا گیا تھا۔2 تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کیچ تاحال اغوا کاروں کی تحویل میں ہی ہیں۔