15 فروری ، 2014
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات سکھر منتقل کردیئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات سکھر منتقل کردیئے ہیں۔ رحمت علی رندھاوا ایڈوکیٹ اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل سمیت 8 مقدمات سکھر منتقل کئے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیموں سے ہے۔ حکومت سندھ نے حساس نوعیت کے مقدمات صوبے کے دیگر شہروں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔