15 فروری ، 2014
کراچی…جاویدمیانداد کے بعدہیڈ کوچ معین خان بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی سے ناخوش ہیں،کوچ کمیٹی کے سربراہ وسیم اکرم نے بھی معین خان کومختصرمدت کیلئے کوچ بنانے پرمایوسی کااظہارکیاہے۔ڈیوواٹمورکی جگہ ہیڈکوچ بننے والے سابق کپتان معین خان کیساتھ پی سی بی کی طرف سے مختصرمدت ملنے پرناخوش ہیں ،انہیں دوماہ میں مضبوط ٹیم بنانے کاٹاسک دیاگیاہے،جو ایک سنگین مذاق معلوم ہوتاہے،کوچ کمیٹی کے سربراہ وسیم اکرم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو وہ بھی اس بات پربے حدحیران تھے کہ اتناوقت لگانے کے بعدکو چ منتخب کیاگیاتو اسے بھی صرف دوماہ دیئے گئے۔اس سے پہلے جاویدمیانداد بھی بورڈ سے ناخوش تھے،انہوں نیب ھی مستعفی ہونے کا عندیہ دیاہے۔