پاکستان
15 فروری ، 2014

جیونیوز کے شہید رپورٹر ولی بابر قتل کیس کی سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ

جیونیوز کے شہید رپورٹر ولی بابر قتل کیس کی سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ

شکارپور…جیونیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد انسداد دہشتگردی کی کندھ کوٹ کی عدالت کے جج مشتاق احمد لغاری نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔محفوظ کیا جانے والا ولی خان بابر قتل کیس کا فیصلہ یکم مارچ کو سنایا جائیگا۔سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے حتمی دلائل پیش کیے گئے۔

مزید خبریں :