15 فروری ، 2014
دبئی…آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں بھار ت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے263رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔آئی سی سی انڈر19ایونٹ میں بھارت کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔دبئی میں ہونیوالے میچ میں بھارتی ٹیم کو65رنزکاآغازملالیکن ٹیم کی سنچری مکمل ہونے سے پہلے چارکھلاڑی آوٹ ہوگئے۔ سنجو سمسن نے68اورسرفراز خان نے74رنز کی عمدہ اننگزکھیل کربھارت کااسکور262رنزتک پہنچادیا۔پاکستان کی جانب سے عرفان اللہ اور کرامت علی نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔