کھیل
15 فروری ، 2014

ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان نے ویتنام پر برتری حاصل کر لی

ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان نے ویتنام پر برتری حاصل کر لی

ہنوئی…ڈیوس کپ ٹینس مقابلوں میں پاکستان نے ویتنام پر برتری حاصل کر لی ہے ، ڈبلز میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اورعقیل خان نے کامیابی حاصل کرلی۔ ویتنام میں ہونیوالی ٹائی کے پہلے دن مقابلہ ایک ایک سے برابرتھا،دوسرے روزڈبلز میچ میں اعصام الحق اورعقیل خان کی کامیابی نے پاکستان کوبرتری دلادی۔پاکستانی جوڑی نے ویتنام کے کواک کھان اورلن گیانگ کوچھ ایک ،چھ دو،چھ سات اورچھ دوسے ہرادیا۔اس طرح پاکستان کوٹائی میں دوایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :