پاکستان
15 فروری ، 2014

منگل سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹی بلز کی فروخت کا آغاز ہوگا

منگل سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹی بلز کی فروخت کا آغاز ہوگا

کراچی…منگل کے روز سے حکومت اسٹاک مارکیٹ میں ٹی بلز کی براہ راست فروخت کا آغاز کرے گی، سرمایہ کاروں کو تین ماہ کے بعد ہی اسٹیٹ بینک کی طے کردہ شرح کے مساوی منافع مل سکے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کراچی اسٹاک ایکس چینج میں براہ راست فروخت کا افتتا ح کریں گے جس کے بعد سرمایہ کار، حکومتی ٹی بلز میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ یہ سرمایہ کاری مختلف بنکوں کے کاوٴنٹرز اور اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ابتدائی طور پر یہ سرمایہ کاری کراچی اسٹاک ایکس چینج کے لیے ہے تاہم لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے سرمایہ کاروں کو بھی کراچی اسٹاک ایکس چینج تک رسائی حاصل ہوگی۔ ٹی بلز میں سرمایہ کاروں کو تین ماہ کے بعد اسٹیٹ بینک کی طے کردہ شرح کے مساوی منافع مل سکے گا۔ اس سہولت کا آزمائشی آغاز یکم فروری سے ہوا تھا تاہم باقاعدہ افتتاح آئندہ ہفتے ہوگا۔

مزید خبریں :