کاروبار
15 فروری ، 2014

ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری انٹرنیٹ پر جاری

ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری انٹرنیٹ پر جاری

اسلام آباد…ایف بی آر نے ارکانِ پارلے منٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری انٹر نیٹ پر جاری کردی، ایک سو دو ارکان نے ٹیکس جمع نہیں کرایا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایک ہزار 172 اراکین پارلیمنٹ میں سے ایک ہزار 70 کے ٹیکس گوشوارے موصول ہوگئے ہیں تاہم 102 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے اور خدشہ ہے کہ انہیں ٹیکس نادہندہ قرار دیا جاسکتا ہے۔جاری کی گئی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 8لاکھ 24ہزار کا ٹیکس جمع کرایا، نوازشریف نے 26لاکھ 64ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا شہباز شریف نے 36لاکھ 44ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا، حمزہ شہباز نے 43لاکھ 83ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا، عمران خان نے ایک لاکھ 94ہزار روپے ٹیکس ادا کیا، مولانا فضل الرحمان نے 13ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا، خورشید شاہ نے 64ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا، سینیٹر رضاربانی نے 3لاکھ اور سینیٹر اعتزاز احسن نے 87لاکھ ٹیکس دیا، شیخ فریدالدین نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ایک لاکھ 93ہزار روپے ٹیکس ادا کیا، خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی نور سلیم ملک نے 1کروڑ 15لاکھ 12ہزار ٹیکس ادا کیا، پرویز الہیٰ نے 7لاکھ 91 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ جاوید ہاشمی، طاہر مشہدی اور گل محمد لاٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

مزید خبریں :