15 فروری ، 2014
ہنگو…ہنگو میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی ا سکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چار بموں کو ناکارہ بنادیا گیا۔ضلع ہنگومیں دوآبہ طورہ وڑی کے علاقے سیال تلاب میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تباہ کرنے کے لیے دہشت گردوں نے دس بم نصب کیے۔دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اسکول کا چوکیدار زخمی ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے باقی 4بم ناکارہ بنادیے۔ بم ڈسپوزل یو نٹ کے انچارج اسداللہ نے بتایا کہ دھماکے سے پھٹنے والے بموں کا وزن دس دس کلو تھا۔ علم دشمنوں کی اس کارروائی کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف تھانہ دوآبہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ضلع ہنگو میں ایک سال کے دوران دہشت گرد 15 سے زائد اسکولوں کو دھماکوں سے نقصان پہنچاچکے ہیں۔