پاکستان
15 فروری ، 2014

الیکشن ٹریبونل نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن ٹریبونل نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد…الیکشن ٹریبونل نے نادرا کی جانب سے انگوٹھے کے نشان کی رپورٹ بر وقت جمع نہ کرانے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو 20 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ ظفر احمد شنواری پر مشتمل سنگل رکنی ٹریبونل نے نادرا سے عام انتخا بات میں پی ایس 32، پی ایس 33 اور این اے 128 کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نادرا نے تاحال ان حلقوں کی رپورٹس نہیں بھیجیں، لہٰذا وفاقی سکیرٹری داخلہ خود 20 فروری کو ٹریبونل کے روبرو پیش ہو کر جواب داخل کرائیں۔ الیکشن ٹریبونل نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو بھی 20 فروری کو ٹریبونل کے سامنے طلب کر لیا ہے تاکہ مذکورہ کیس سے متعلق ٹریبونل کی معاونت کی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریبونل این اے 256 اور این 258 کے حوالے سے قرار دے چکا ہے کہ الیکشن پٹیشن کا فیصلہ کرنے کے لئے نادرا کی رپورٹس پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں :