پاکستان
16 فروری ، 2014

ایم کیو ایم کارکنوں کا حیدر آباد پریس کلب پر احتجاج

ایم کیو ایم کارکنوں کا حیدر آباد پریس کلب پر احتجاج

حیدرآباد…متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے لاپتا ہونے اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف کارکنوں نے حیدر آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرے میں ایم کیوایم کے زونل انچارج نوید شمسی، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسیم حسین، راشد خلجی ،ارکان زونل کمیٹی راشد ممتاز اور عابد غوری سمیت دیگر نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کے لاپتاہونے پر پاکستان چلانے والے ادارے خاموش کیوں ہیں، قائد تحریک الطاف حسین نے ہی دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کی اجازت دی، مگر آپریشن کا رخ ایم کیو ایم اور اردو بولنے والوں کے خلاف کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :