کھیل
16 فروری ، 2014

ویلنگٹن ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کی ٹیم اننگزکی شکست سے بچ گئی

ویلنگٹن ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کی ٹیم اننگزکی شکست سے بچ گئی

ویلنگٹن…ویلنگٹن ٹیسٹ میں برینڈن میکلم اور واٹلنگ نے نیوزی لینڈ کواننگزکی شکست سے بچالیا، لیکن کیویز کوابھی بھی رنزکاپہاڑکھڑاکرناہوگا۔ تیسرے دن کیویز نے دوسری اننگز آگے بڑھائی تو انہیں بھارت کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 222 رنزبنانے تھے، 97رنزپرنیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی ائٓوٹ ہوگئے۔یوں میزبان ٹیم پراننگزکی شکست کے خطرات منڈلانے لگے، برینڈن میکلم اوربریڈلے واٹلنگ نے نہایت ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور پانچ وکٹ پر252 رنزتک پہنچادیا۔ میکلم 114اورواٹلنگ 52 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کوچھ رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :