16 فروری ، 2014
وہاڑی …وہاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ لڈن حاصل پور روڈ کے قریب پیش آیا ،جہاں تیز رفتار مسافر بس سامنے سے آتی ہوئی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹراسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔